پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا

یکم شوال 16 جون کو ہوگی ،عید بروز ہفتہ منائی جائے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 جون 2018 20:52

پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2018ء) :پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا یکم شوال 16 جون کو ہوگی ،عید بروز ہفتہ منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظریں چاند پر لگی ہوئی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمان عید کے منتظر چاند پر نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں ۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے ۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ ان ممالک میں شوال کا چاند ماہر فلکیات کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔ لہذا ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھارت کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ وہاں عید کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔جبکہ پنجاب کی زونل ہلا ل کمیٹی کا اجلاس ختم ہو چکا ہے جبکہ زونل کمیٹی کی مطابق اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں شوال کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔ جبکہ چاند کی کوئی شہادت بھی موصول نہیں ہوئی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اب حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نیا بیان جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔