خطے میں امن قائم کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف

پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے والے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں قومی سلامتی اور جنگی تربیتی کورسز کرنے والے افسران سے خطاب

جمعرات 14 جون 2018 20:56

خطے میں امن قائم کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے والے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ،خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا اور آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی، ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور قومی سلامتی اور جنگی تربیتی کورسز کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے افسران کو کورس مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کوشاں ہے، سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔

خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہواور ہمیں فرائض کی ادائیگی کو اپنے حقوق کے برابر ترجیح دینا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔