عوام 25 جولائی کو اپنے گھروں سے نکل تبدیلی کے ذریعے بہترین مستقبل کی بنیاد رکھیں،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

جمعرات 14 جون 2018 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان یں کہا گیا کہ 25 جولائی کے دن عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ایک ایسی تبدیلی کے ذریعے اپنے بہترین مستقبل کی بنیاد رکھیں گے جس سے نوجوانوں کے بہترین تعلیم ،روزگار کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری،صوبے میں آباد اقوام و قبائل اور کوئٹہ کے شہریوں کے درمیان بہترین برادرنہ تعلقات کے قیام کے آغازکے ساتھ ہر طرح کے مذہبی،فرقہ وارانہ ،نسلی و لسانی نفرت و تعصبات کے خاتمہ سے شروع ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام کے رائے پر بار بار شب خون مار کر ایسے نمائندئے مسلط کئے گئے،جنھوں نے اپنی پوری زندگی میں کسی قسم کی اجتماعی یا سیاسی و عوامی امور میں دلچسپی ہی نہیں لی تھی عوام کے بنیادی مسائل اور ضروریات کے بارے میں انھیںکسی قسم کی معلومات حاصل نہیں تھی مگر ایسے افراد چونکہ بعض مخصوص ایجنڈے پورے کرنے کی صلاحیت و اہلیت رکھتے تھے جسکی وجہ سے ان کا انتخاب الیکشن کے بجائے سیلکشن کی بنیاد پر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیلکشن کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کرنے والوں نیاپنی پوری مدت کے دوران کبھی بھی عوام کے اصل اور حقیقی مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دی ۔اسی طرح 2008 او ر 2013 کے عام انتخابات کے دوران پارٹی نمائندوں کا راستہ روکھا گیا اور ہزارہ قوم و پی بی II کے رہائشیوں پر ایسے افراد مسلط کئے گئے جن کا تعلق ہی سیاست اور عوامی امور سے کبھی بھی نہیں رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ بعض لوگ انتخابات کے انتظار میں زندہ رہتے ہیں، جبکہ بعض لوگ بغض اور عناد کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ایک انتخاب سے دوسرے انتخاب تک کا دورانیہ بڑی مشکل سے گزارتے ہیں ان کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا نہیں ہوتا بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ اس دوران اپنی خواہشات پوری کریں عوام ایسے ہی لوگوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ یہ جھوٹ نفرت کے زریعے اپنی مہم شروع کرکے انتشار پھیلا کر عوام کو ان کے اصل مسائل سے ہٹانے میں لگ جاتے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ سیاسی جماعیتں دکھ ،درد اور مشکل کے ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہتے ہیں عوام کو اپنی سیاسی جماعتوں کی خامیوں اور ان کے کارکردگی کے متعلق بخوبی آگاہی حاصل ہے اس بنیاد پر 25 جولائی کے دن عوام صرف سیاسی جماعتوں کو ہی ووٹ دے کر ایک بڑی تبدیلی کا آغاز رکھ سکتے ہیں۔