صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ککا عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایوں ،آور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کا نوٹس

جمعرات 14 جون 2018 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایوں ،آور لوڈنگ ،تیز رفتاری اور چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان نور محمد مندوخیل کو ہدایت جاری کئے جس پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز اور ڈی آر ٹی ایزکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر مسافر گاڑیوں میں رش بڑھنے سے زائد کرایہ وصول کیے جاتے ہیں اور آورلوڈنگ کئے جانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوںپر بیٹھانے کے مناظر بھی دیکھنے میں نظر آتے ہیں،اس سلسلے میں اپنے اپنے اضلاع میں ایسے ٹرانسپورٹ حضرات جو زائد کرایہ وصول کرتے ہوں ، آور لوڈنگ اور مسافروں کو چھتوں پر بٹھاتے ہوں ان کے کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ قومی شاہراہوں پر تیز رفتاری اور چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے تاکہ عوام کی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر اکثر عوام کی جانب سے زائد کرایہ لینے کی شکایت آتی رہتی ہے جس پرزائد کرایہ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ حضرات عید پر سرکاری ریٹ کے مطابق کرایہ لینے کے پابندی کریں۔