کوئٹہ ،خاران ،سوراب ،میںمختلف واقعات و حادثات ،خاتون سمیت4افراد جاںبحق ، متعدد زخمی

کوہلو میں پرائمری سکول اور سول ڈسپنسری کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیاہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 14 جون 2018 20:52

کوئٹہ،خاران،سوراب،کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،خاران ،سوراب ،میںمختلف واقعات میں اور حادثات میں خاتون سمیت4افراد جاںبحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ہیں ،کوہلو میں پرائمری سکول اور سول ڈسپنسری کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ آخری سٹاف کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمدنعیم کو قتل کردیا اور فرارہوگئے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیاگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے فیض آباد میں مسلح شخص نے فائر نگ کرکے صدام لاشاری کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرارہوگیاپولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے ۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جسے بعد میں ورچاء کے حوالے کردیاگیا اس کے علاوہ جھائوکے علاقے کورک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد قاسم نامی شخص جاںبحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کردی گئی ۔

دریںاثناء بلوچستان کے ضلع خاران میں گھر پر دستی بم حملے میں 2خواتین شدید زخمی ہوگئی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمی ہونے والی خواتین کو فوری طورپر کوئٹہ ریفرکردیاگیاہے جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات متعلقہ انتظامیہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔علاوہ ازیں سوراب میں تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بی ایم سی یونٹ کے صدر عبدالسلام زہری کی اہلیہ انتقال کرگئی جبکہ عبدالسلام زہری اور بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔

جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل میوند بجاروڈھ میں مسلح افراد نے سول ڈسپنسری اور پرائمرسی سکول کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے دونوں عمارتوں کو شدیدنقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔