یونین کونسل 76چکلالہ کے مکینوں نے عید الفطر پر پانی کی مسلسل بندش پرواسا کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

جمعرات 14 جون 2018 20:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) یونین کونسل 76چکلالہ کے مکینوں نے عید الفطر پر پانی کی مسلسل بندش پرواسا کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری اظہر نے یونین کونسل چکلالہ میں پانی کی بندش کے خلاف پانی دو ،ووٹ لوکا احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں اہل علاقہ کے مکین پانی کی عدم پر واسا کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں اور این اے اور پی پی کے امیدواروں کو اس احتجاجی کیمپ میں شرکت سے منع کر دیا ہے الیکشن2018کے امیدواران کو خصوصی طور پر پیغام پہنچا دیئے گے ہیں کہ وہ جب تک چکلالہ کی عوام کو پانی نہیں دیتے اس وقت تک اس یونین کونسل کا رخ نہ کریں چوہدری اظہر نے کہا کہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ ہمارے لیڈران دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر پورے رمضان المبارک میں عوام کا جینا محال کر کے رکھا ہے پانی کے لیے لوگ ترس گے وضو کرنے کے لیے پانی تک میسر نہیں کروڑوں روپے واسا کو حکومت کی طرف سے جاری فنڈز کہاں لگائے جا رہے ہیں چیف جسٹس ایم ڈی واسا کے خلاف ایکشن لیں اور چکلالہ کی غیور عوام کی پانی کا مسلہ حل کر کے دعائیں لیں چوہدری اظہر نے کہا کہ پانی کے مسلے پر اہلیاں چکلالہ کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات ایک پلی فارم پر ہیں جب تک پانی کا مسلہ حل نہیں کیا جاتا احتجاجی کیمپ لگا رہے گا اور عید الفطر پر واسا کے خلاف چکلالہ کی عوام بھر پور احتجاج کرے گی۔