مشہور نجی ٹریول کمپنی کی بس ہوسٹس کو گولی مار دی گئی

فیصل آباد میں واقع بس ٹرمینل پر سیکورٹی گارڈ نے ہوسٹس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور پھر بعد میں گولی بھی مار دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جون 2018 20:35

مشہور نجی ٹریول کمپنی کی بس ہوسٹس کو گولی مار دی گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) مشہور نجی ٹریول کمپنی کی بس ہوسٹس کو گولی مار دی گئی، فیصل آباد میں واقع بس ٹرمینل پر سیکورٹی گارڈ نے ہوسٹس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور پھر بعد میں گولی بھی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ملک کی مشہور نجی ٹریول کمپنی کی بس ہوسٹس کو گولی مار دی گئی۔

فیصل آباد میں واقع نجی بس کمپنی کے ٹرمینل پر خاتون بس ہوسٹس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس کی سفر سے واپسی ہوئی تھی۔ ٹرمینل پر پہنچنے کے بعد دفتر میں داخل ہونے سے قبل اچانک سیکورٹی گارڈ نے آ کر خاتون بس ہوسٹس کا ہاتھ تھام لیا۔ اس موقع پر بس ہوسٹس نے فوری اپنا ہاتھ چھڑوا لیا اور پھر سیکورٹی گارڈ کیساتھ اس کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

بس ہوسٹس سیکورٹی گارڈ کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر شدید سیخ پا تھی۔

اس دوران سیکورٹی گارڈ نے بھی فوری اشتعال میں آتے ہوئے بس ہوسٹس کو گولی مار دی۔ سیکورٹی گارڈ کی جانب سے بس ہوسٹس کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی۔ سیکورٹی گارڈ بس ہوسٹس کو گولی مارنے کے بعد فوری بس ٹرمینل سے فرار ہوگیا۔ جبکہ بس ہوسٹس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حملہ آور سیکورٹی گارڈ کی تلاش میں مصروف ہے۔

جبکہ دوسری جانب بس ہوسٹس کے اہل خانہ کی جانب سے گولی چلانے والے سیکورٹی گارڈ کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ خواتین کیلئے کام کرنے کے ماحول کو بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ خواتین کو کام کرنے کی جگہوں پر ہراساں کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔