جیکب آباد،سابق نگراںوزیراعظم ر محمد میاں سومرونے پی پی امیدوار پر اعتراض داخل کرادیا

جمعرات 14 جون 2018 20:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) سابق نگراںوزیراعظم نے پی پی امیدوار پر اعتراض داخل کرادیا رٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کی منظوری روک دی فیصلہ 19جون کو سنایاجائے گا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196پر سابق ایم این اے پی پی امیدوار میر اعجازحسین جکھرانی ،سابق صوبائی وزیر میر ممتازحسین جکھرانی اور میر خالد جکھرانی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران رٹرننگ افسر کے پاس سابق نگراں وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمد میاں سومرونے مدمقابل پی پی امیدوار میر اعجازحسین جکھرانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیے جس پر رٹرننگ افسر نے میر اعجازخان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری روک دی ہے داخل کرائے گئے اعتراضات پر فیصلہ 19جو ن کو سنایاجائے گاجبکہ میر ممتازاور خالد جکھرانی کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی 19جون تک موخر کردی گئی علاوہ ازیں جیکب آبادکے قومی حلقہ پر شریف خان بلیدی اور میر علی گوہر شہلیانی متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر اے جی انصاری کے کاغذات نامزدگی بحال کردیے گئے ہیں اور میر راجہ خان جکھرانی ،پی ایس پی کے ظہیر جکھرانی اور فہد جکھرانی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی 19جون تک موخرکردی گئی ہے معلوم ہواہے کہ رٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کا شناختی کارڈ نادرا سے تصدیق کرایاجارہاہے اور نیب ،ایف بی آر اورایف آئی اے سے بھی رپورٹ لی جارہی ہے راجہ خان ،ظہیر خان اورفہدخان کے کاغذات نادرا اور دیگر اداروں کی رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے موخر کیے گئے ہیں جبکہ جیکب آبادکے صوبائی حلقہ پی ایس ون پر پی پی امیدوار میر زیب خان پہنور ،بیرسٹر عمر سومرو، اکبر پٹھان ،متحدہ مجلس عمل کے دیدار لاشاری ،غضنفر علی سومرو،مولانا عبدالجبار رند،حاجی اصرار جکھرانی کے کاغذات نامزدگی رٹرننگ افسر نے منظورکرلیے ہیں

متعلقہ عنوان :