کے ڈی اے افسران و ملازمین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی فراہمی ادارہ ترقیات کراچی کے منشور میں شامل ہے،سمیع الدین صدیقی

جمعرات 14 جون 2018 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی فراہمی ادارہ ترقیات کراچی کے منشور میں شامل ہے، اس پر عمل کر تے ہوئے کے ڈی اے بحالی کے تقریباً16 سال بعد پہلی بار عید الفطر سے قبل پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے ، محکمہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے ڈائر یکٹر افسران و عملے کی دن رات کاوشوں کے باعث افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی جوقابلِ ستائش عمل ہے ، یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں مزدور یونین سی بی اے اور کے ڈی اے ایمپلا ئز یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، کے ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی نمائندگی چیئرمین عبد المتین شیخ ، جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی جبکہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ترجمان عبد المعروف اور دیگر عہدہ داران شامل تھے، ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ عید الفطر کے بعد کے ڈی اے اسپورٹس ایڈوئزر ڈاکٹر جنید علی شاہ کو نگراں صوبائی کابینہ میں شامل ہونے پرکے ڈی اے کی طرف سے استقبالیہ دیا جائے گا ،بعد ازاں کے ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے چیئر مین عبد المتین شیخ ، جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ترجمان عبد المعروف نے ڈی جی کے ڈی اے کے مثبت اقدامات کی پھرپور حمایت کی اور کہا کہ کے ڈی اے کی بحالی کے بعد پہلی مرتبہ افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے پر اٴْن کے بے حد مشکور ہیں، ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری ، ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس ، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید کمال احمد ،ڈائریکٹر پارکس ورئیل اندھر، چیف سیکو رٹی آفیسر راؤ محمد طارق، پرسنل اسٹاف آفیسر ندیم زاہد، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔