نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،
پولنگ سٹیشنز میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا نگران وزیراعلیٰ کی محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نان سیلری بجٹ کے فوری اجرائ کی ہدایت جن سکولوں میںپولنگ سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں وہاں پر عدم دستیاب سہولتوں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جائے ڈبل شفٹ سکولوں میں کام کرنے والے جزوقتی اساتذہ کی تنخواہ کے لئے بھی نان سیلری بجٹ جاری کیا جائے بیوروکریٹس کو پروفیشنل اور مثبت سوچ کا حامل ہونا چاہیئے اور انہیں کسی بھی پارٹی کی بجائے ریاست کا وفادار ہونا چاہیئے پولنگ کے عمل کے دوران متعلقہ عملے کو غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے ،حسن عسکری کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 14 جون 2018 20:19
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جن سکولوں میںپولنگ سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں وہاں پر عدم دستیاب سہولتوں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جائے،عدم دستیاب سہولتوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔
انہو ںنے ہدایت کی کہ سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنز کے ضروری انفراسٹرکچر کو مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نان سیلری بجٹ کے فوری اجرائ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے جلد سے جلد اجرائ کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ڈبل شفٹ سکولوں میں کام کرنے والے جزوقتی اساتذہ کی تنخواہ کے لئے بھی نان سیلری بجٹ جاری کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کو بروقت تنخواہیں ملنی چاہئیں اور انہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنز پر عملی طورپر سہولتوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر بروقت مکمل کیا جائے اور 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے ضروری سہولتوں کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیوروکریٹس کو پروفیشنل اور مثبت سوچ کا حامل ہونا چاہیئے اور انہیں کسی بھی پارٹی کی بجائے ریاست کا وفادار ہونا چاہیئے۔عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی ہر حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران متعلقہ عملے کو غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے اور کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیئے۔ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کے قیام اور عملے کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیائ حیدر رضوی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، سیکرٹری بلدیات و شہری ترقی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری نگران وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.