مخا لفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں سیاست سے با ہر کر نا چا ہتے ہیں ہم انکی بھی نیند ..
تازہ ترین : 1

مخا لفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں سیاست سے با ہر کر نا چا ہتے ہیں ہم انکی بھی نیند یں حرام کر دیں گے

خلا ئی مخلوق بھی ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی عمران خان کو پتہ ہو نا چا ہیے کہ وزیراعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں ،عوام الزامات لگا نے والوں اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، سا بق وفاقی وزیر دا خلہ طلال چودھری کی میڈ یاسے گفتگو

مخا لفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں سیاست سے با ہر کر نا چا ہتے ہیں ہم انکی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) سا بق وفاقی وزیر دا خلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ مخا لفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں سیاست سے با ہر کر نا چا ہتے ہیں ہم انکی بھی نیند یں حرام کر دیں گے خلا ئی مخلوق بھی ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی عمران خان کو پتہ ہو نا چا ہیے کہ وزیراعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں عوام الزامات لگا نے والوں اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے وہ گز شتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی منظور ہو نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے وا لے لوٹے ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بن سکتے مخا لفین کی نیندیں اب بھی پوری نہیں ہو نگی ن لیگ اپنی کاردگی کی بنیا پر عوا می عدا لت میں جا ئے گی اور سرخرو ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ڈٹ کر مقا بلہ کیا اور اب بھی کر یں گے ہمارے قا ئدین کے خلاف تمام مقدمات ختم ہو نگے انہوں نے کہا کہ پہلے 22گھنٹے گھروں میں بجلی نہیں آتی تھی اب 22گھنٹے آ رہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 20:17:23

اس خبر پر آپ کی رائے‎