متحدہ عرب امارات میں دوپہر کے وقت ہی شوال کا چاند کیسے تلاش کرلیا گیا؟

پڑھئیے جدید سائنسی طریقہ کے بارے میں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جون 2018 19:11

متحدہ عرب امارات میں دوپہر کے وقت ہی شوال کا چاند کیسے تلاش کرلیا گیا؟
یواے ای (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2018ء) : متحدہ عرب امارات کے مرکز فلکیات نے جدید ٹیکنالوجی سےدن کی تیز روشنی میں شوال کا چاند تلاش کرکے مسلم دنیا کوحیران کردیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات نے متحدہ عرب امارات کے شہر العین کی پہاڑی حفیت پر اجلاس کے دوران چاند تلاش کیا۔ شوال کے چاند کو دوپہرایک بج کر 53 منٹ پر فلکیاتی تکنیک آسٹروفوٹوگرافی کی مدد سے تلاش کیا گیا ہے۔

جو3 بج کر43 منٹ تک دیکھا گیا۔ تاہم عیدالفطر منانے کا اعلان یو اے ای کی مرکزی قائم کردہ چاند کی رویت کمیٹی ہی کرے گی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کمیٹی کا اجلاس مغرب کے بعد ہوگا۔ حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بعض علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ماہر فلکیات نے جبل حفیت پر شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں اکٹھی کیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آنے کا حتمی اعلان یو اے ای کی قائم کردہ ہلال کمیٹی کرے گی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ترکی میں رواں سال 30 روزوں کےبعد عیدالفطر منائی جائےگی۔جس کے تحت ترکی میں مسلمان کل عیدالفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ ترکی کےصدررجب طیب اردوان نے صدرممنون حسین کوٹیلی فون کیا۔ صدرممنون حسین کو ترک ہم منصب طیب اردوان نے عید کی مبارکباد پیش کی۔

مزید برآں پاکستان میں عیدالفطرکا چاند دیکھنےکے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کےسربراہ مفتی منیب الرحمان کررہے ہیں۔ واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔

شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور سڑکوں پرعیدالفطر کی خریداری کرنے والوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔حکومت نے بھی نجی و سرکاری ملازمین کو 14جون سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے پردیسیوں نے بھی اپنے آبائی گھروں کا رخ کرلیا ہے۔