Live Updates

پوری قوم کرپٹ مافیا کا کڑا احتساب چاہتی ہے ،پی ٹی آئی کا ایجنڈا کر پشن مکائو ملک بچائو ہے ‘اعجازچوہدری

پی ٹی آئی کاپہلے دن سے مئوقف واضح ہے کہ سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے ‘مرکزی رہنما تحریک انصاف

جمعرات 14 جون 2018 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما و امیدوار این اے 133اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم کرپٹ مافیا کا کڑا احتساب چاہتی ہے ،پی ٹی آئی کا ایجنڈا کر پشن مکائو ملک بچائو ہے جمہوریت کے نام پر نواز شریف نے آمریت قائم رکھی ،پی ٹی آئی کاپہلے دن سے مئوقف واضح ہے کہ سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے ، (ن) لیگ کے ہر دور حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کا راج رہا ،ملک وقوم کو اصل نقصان شریف برادران نے پہنچایا ہے ان کا عبرتناک انجام دن بدن قریب پہنچتا جا رہا ہے ۔

وہ گزشتہ روز یوسی 221سے پارٹی رہنما میاں منشاء اور میا ں وقاص کی جانب سے اپنے ڈیرے وفاقی کالونی میں پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ کے اعزاز میںدئیے گے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح اور (ن) لیگ کی شکست کا پیغام لے کر طلوع ہوگا،کارکنان گھر گھر جا کر اپنے قائد عمران خان کا پیغام پہنچا رہے ہیں،عوام کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں،آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی( ن) لیگ اور دیگر مفاد پرست جماعتوں کو الیکشن میں عبرت ناک شکست ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ باشعور قوم چور اور لیٹروں سیاست دانوں کو دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا اٹل فیصلہ کر چکی ہے، ہمیںکرپٹ نظام کو بد لنے اور اپنے بچو ںکے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا، عمران خان نے پاکستان میں رہ کر صرف ملک و قوم کے مفاد میں سیاست کی ہے جبکہ شریف برادران کا کاروبار بھی باہر ہے اور اولادیںبھی با ہر ہیں ،ملک میں غریب آدمی کو تعلیم ،صحت ، روزگار ،پینے کا صاف پانی اور دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے جبکہ انہی لوگو ںکے ٹیکسوںکے پیسوں سے ان کے لیے پانی بھی باہر سے آتا رہا ، انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قو م اپنے حق اور ان چور ،لیٹروںسے نجات کے لیے اٹھ کھڑی ہو اور عمران خان کے کر پشن مکائو ملک بچائو تحر یک کا ساتھ دیں اور پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دے کا کامیاب کروایں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات