ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو ہو گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جون 2018 18:32

ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا،  ان ممالک میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ ان ممالک میں شوال کا چاند ماہر فلکیات کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔

لہذا ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ ان ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ شوال کا چاند نظر آ جانے کا باقاعدہ اور سرکاری اعلان ان ممالک کی کی چاند دیکھنے والی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شوال کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان مغرب کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔

جبکہ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند جمعرات کے روز العین اور جبل الحفیظ کے علاقے میں دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو اتوار تک جبکہ نجی اداروں کے ملازمین کیلئے ہفتے کے روز تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل بروز جمعہ عید الفطر منائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل ہی جمعرات کے روز خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آ جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی تھی۔