حلقہ این اے 7 دیر ٹو سے سینیٹر سراج الحق کے مقابلے میں امیدوار شفیع اللہ الیکشن سے دستبردار ہوگئے

امیر جماعت اسلامی کیخلاف الیکشن لڑنے نہیں صرف احتجاج ریکارڈ کراناچاہتا تھا،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 14 جون 2018 19:08

حلقہ این اے 7 دیر ٹو سے سینیٹر سراج الحق کے مقابلے میں امیدوار شفیع اللہ ..
لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) حلقہ این اے 7 دیر ٹو سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کے مقابلے میں امیدوار شفیع اللہ الیکشن سے دستبردار ہوگئے جبکہ عنقریب دیگر ناراض امیدوار ز بھی دستبردار ہوکر کاغذات نامزدگی واپس لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیر لوئیر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جماعت اسلامی کے اندر اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس پر جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماوں شفیع اللہ ،حاجی محمد دواد سید ،سیاست خان ودیگر نے بغاوت کرتے ہوئے انتخابات میں تمام حلقوں سے آزاد حیثیت سے اپنے پینل کیلئے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرکے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ،اندرونی اختلافات کے تناظر میں جماعت اسلامی کی قیادت نے ناراض گروپ کو منانے کیلئے ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان کی سربراہی میں سابق اراکین اسمبلی اعزاز الملک افکاری،حاجی سعید گل اور جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ارشد زمان پر مشتمل کمیٹی نے ناراض گروپ سے ملاقاتیں کیں اور بعد میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے خود ان سے ملاقات کی اور ناراض گروپ کو منانے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حلقہ این اے 7سے امیدوار شفیع اللہ نے پی کی13 سے آزاد میدوار حاجی محمد داود سید،محمد سلیم ایڈوکیٹ،پی کی15سے ازاد میدوار قاسم ،نور محمد ہمدرد ،وارث جان، ودیگرکے ہمراہ مشترکہ ڈسٹر کٹ ناظم کے دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی امیر سراج الحق سے ملاقات میں اپنے تحفظات اور خدشات سے انھیں تفصیل سے اگاہ کیا جس پر مرکزی امیر نے ہمارے تحفظات اور خدشات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کی جسکے نتیجے میں انھوں نے حلقہ این اے 7سے کاغذات نامزدگی واپس لیکر مرکزی امیر سراج الحق کی حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور اب وہ سراج لحق کی کامیابی کیلئے دن رات مہم چلائے گے اور مقتدر قوتوں کو شکست فاش کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ انھوں نے مرکزی امیر سراج الحق کے خلاف الیکشن لڑنے نہیں چاہتے ان کو صرف احتجاج ریکارڈ کراناتھا اور مرکزی امیر سراج الحق کی توجہ کارکنوں کی طرف مبذول کر اناتھا انھوںنے کہاکہ ان کی ساری زندگی جماعت اسلامی میں گزری ہے اوروہ جماعت اسلامی چھوڑنے اور جماعت اسلامی کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا ایک سوال کے جواب میں شفیع اللہ نے کہاکہ باقی صوبائی اسمبلی کیلئے ناراض امیدواروںالیکشن سے دستبرادر ہونے کیلئے کوششیں جاری ہے اور عنقریب ان کو مناکر ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے انھوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ایم ایم اے بھاری اکثریت کامیابی حاصل کریں گے اور ماضی کے برعکس اس عام انتخابات میں بھر پور قوت کے ساتھ انتخابی مہم چلائے گے اور ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرائے گے ۔