متحدہ عرب امارات میں شوال چاند نظر آگیا، عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی
تازہ ترین : 1

متحدہ عرب امارات میں شوال چاند نظر آگیا، عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) متحدہ عرب امارات میں شوال چاند نظر آگیا، عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند شام ہونے سے قبل ہی دیکھ لیا گیا ہے۔ چاند ماہر فلکیات کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔

لہذا متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ شوال کا چاند نظر آ جانے کا باقاعدہ اور سرکاری اعلان متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ شوال کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان مغرب کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔

جبکہ اس حوالے سے ماہر فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند جمعرات کے روز العین اور جبل الحفیظ کے علاقے میں دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو اتوار تک جبکہ نجی اداروں کے ملازمین کیلئے ہفتے کے روز تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل بروز جمعہ عید الفطر منائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل ہی جمعرات کے روز خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آ جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 18:23:23

اس خبر پر آپ کی رائے‎