انتخابات 2018،کراچی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل تیسرے روز بھی جاری رہا
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، کامران ٹیسوری، کنور نوید جمیل، تحریک انصاف کے علی زیدی اور ایم آئی ٹی کے ڈاکٹرسلیم حیدر کے کاغذات نامزدگی منظور
جمعرات 14 جون 2018 18:57
(جاری ہے)
اسکروٹنی کے عمل کے دوران ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار سے سوا ل کیا کہ آپ نے کبھی بینک سے قرضہ لیا ہے ،جس پر انہوںنے کہا کہ نہیں میں نے نہ قرضہ لیا اور نہ معاف کیا ۔
دوہری شہریت سے متعلق سوال پر انہوںنے کہا کہ میں سچا پاکستانی ہوں ۔ریٹرننگ افسر نے استفسار کیا کہ آپ نے دستاویزات میں لکھا ہے کہ ترقیاتی کام کرائے گئے آپ کے پاس کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی فہرست ہے ،فاروق ستار نے کہا کہ جی بالکل میں نے ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔ریٹرننگ افسر نے دستاویزات کے لیے سرکاری اداروں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فاروق ستار کو 19جون کو دوبارہ اسکروٹنی کے لیے طلب کرلیا ہے ۔جبکہ کراچی کے اہم حلقہ 247پر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کے جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ 19جون تک محفوظ کرلیا۔ادھر فاروق ستار کے حلقہ این اے 241پر کاغذات منظورکرلیے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ الیکشن مائنس ون نہیں مائنس ایم کیوایم نظر آرہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سینٹر فروغ نسیم کے ہمراہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کے لیے پہنچے۔قومی اسمبلی کے حلقے این ای255 سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ ہم ڈاکٹر فاروق ستار کو دعوت دے رہے ہیں اور ٹکٹ بھی دیں گے وہ ہمارے مضبوط امیدوار ہوں گے۔دوسری جانب حلقہ این اے 250 سے ایم ایم اے کے امید وار حافظ نعیم الرحمن ،این ای244سے تحریک انصاف کے علی زیدی ،ے این اے 253 سے مسلم لیک ن کے خالد ممتاز ،بلال غفار ،تاج وسان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔صوبائی اسمبلی کے لیے پی ایس 92سے ایم کیوایم کے فرخ رضاایڈووکیٹ ،پی ایس 97سے مسلم لیگ ن کے عظیم خان ، پی ایس 104 سے پی ایس پی کے حسان صابر ،فوزیہ حمید ،پی ایس 126سے ایم ایم اے کے فاروق نعمت اللہ خان،پی ایس 110اور 111سے معروف تاجر ایاز موتی والا اور پی ایس 126سے ایم آئی ٹی کے ڈاکٹر سلیم حیدر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ۔این اے 255اور پی ایس 96سے کامران ٹیسوری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔اس موقع پر کامران ٹیوری نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن لگتی ہے۔موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم کو 20سی25فیصد نشستیں ملیں گی۔ساری صورتحال نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے ہورہی ہے۔علاوہ ازیں نسرین جلیل کے حلقہ این اے 247 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ،جس کے بعد فیصلہ 19تاریخ تک کے لیے محفوظ کرلیا گیا ہے ۔۔ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارکی حلقہ پی ایس 124 سینٹرل سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی بھی مکمل ہوگئی ہے ۔کاغذات نامزدگیوں کی مزید جانچ پڑتال عید کی چھٹیوں کے بعد 19 جون کو ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.