غیر قانونی طورپر نظربند ظہور وٹالی کے بھائی سرینگر میں وفات پاگئے

جمعرات 14 جون 2018 18:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںنئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کے بھائی سرینگر میں وفات پاگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظہور وٹالی کے بھائی ایڈووکیٹ عبدالمجید وٹالی کا سرینگر کے علاقے ہمہامہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال ہوا ۔ ظہور وٹالی بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے رہا نہ کئے جانے کے باعث اپنے بڑے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :