نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 14 جون 2018 18:49

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سکاٹ لینڈ کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی قوم کیلئے عید کا تحفہ ہے۔ دوسرے فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی قومی کرکٹرز کی مشترکہ کاوشوں کی مرہون منت ہے اور امید ہے ٹیم آئندہ بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔