Live Updates

شہباز شریف ، مریم نواز ، سعد رفیق سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے لیگی رہنما زعیم قادری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

جمعرات 14 جون 2018 18:23

شہباز شریف ، مریم نواز ، سعد رفیق سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، مریم نواز ، سعد رفیق سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز پر مختلف ناموں سے دو پاسپورٹ رکھنے کا اعتراض لگایا گیا تھا۔ اعتراض میں کہا گیا تھا کہ ان کا ایک پاسپورٹ مریم نواز اور ایک مریم صفدر کے نام سے ہے، تاہم ریٹرننگ افسر نے اعتراض مسترد کر کے کاغذات منظور کر لیے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہباز شریف ، خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز ، سلمان ، حافظ نعمان ، خواجہ عمران نذیر ، سہیل ضیاء بٹ ، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کے لیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب حلقہ این اے 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں ۔ان کے کاغذات نامزدگی پر 13 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے درخواست میں موقف اپنا یا ہے کہ زعیم قادری کے زیراستعمال لگڑری گاڑیوں کوظاہرنہیں کیاگیا اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے بھی چھپائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات