یواے ای کے بعض علاقوں میں شوال کا چاند نظرآگیا
ترکی میں آج 30واں روزہ ہے،ترکی میں کل عید الفطرمنائی جائےگی۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جون 2018 18:14
(جاری ہے)
حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بعض علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ عالمی ماہر فلکیات نے جبل حفیت پر شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں اکٹھی کیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آنے کا حتمی اعلان یو اے ای کی قائم کردہ ہلال کمیٹی کرے گی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ترکی میں رواں سال 30 روزوں کےبعد عیدالفطر منائی جائےگی۔جس کے تحت ترکی میں مسلمان کل عیدالفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ ترکی کےصدررجب طیب اردوان نے صدرممنون حسین کوٹیلی فون کیا۔ صدرممنون حسین کو ترک ہم منصب طیب اردوان نے عید کی مبارکباد پیش کی۔ مزید برآں پاکستان میں عیدالفطرکا چاند دیکھنےکے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کےسربراہ مفتی منیب الرحمان کررہے ہیں۔ واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور سڑکوں پرعیدالفطر کی خریداری کرنے والوں کا رش مزید بڑھ گیا ہے۔حکومت نے بھی نجی و سرکاری ملازمین کو 14جون سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے پردیسیوں نے بھی اپنے آبائی گھروں کا رخ کرلیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.