مقبوضہ کشمیر کومتنازع علاقہ تسلیم کرنے تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ،حریت کانفرنس

کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رہے گی،سیدس علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرے تو حریت کے پانچ نکات کی بنیاد پر امن مذاکرات ہوسکتے ہیں،ترجمان حریت کانفرنس

جمعرات 14 جون 2018 18:11

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) حریت کانفرنس نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کومتنازع علاقہ تسلیم کرنے تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رہے گی،بھارت مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرے تو حریت کے پانچ نکات کی بنیاد پر بھارت سے امن مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیری میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کومتنازع علاقہ تسلیم کرنے تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے سید علی گیلانی کہتے ہیں کشمیریوں کی آزاد کی جدوجہد جاری رہے گی۔

حریت کانفرنس کے ترجمان غلام احمد گلزار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا دوہزار دس میں حریت قیادت نے بھارت کو امن مذاکرات کیلئے پانچ نکات پیش کئے تھے اور اب بھارت مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرے تو حریت کے پانچ نکات کی بنیاد پر بھارت سے امن مذاکرات ہوسکتے ہیں۔غلام احمد گلزار کا کہنا تھا بھارت کشمیریوں کو پتھرا کے الزام میں مارنا چاہتی ہے۔حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا ایک بھی کشمیری کے زندہ رہنے تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔