Live Updates

سابق ایم این اےشیخوپورہ جلیل شرقپوری کا ن لیگ میں شمولیت کااعلان

جلیل شرقپوری نےاین اے120 کا ٹکٹ نہ ملنےپر پی ٹی آئی کوخیرباد کہا، ن لیگ کی قیادت نےجلیل شرقپوری کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جون 2018 17:17

سابق ایم این اےشیخوپورہ جلیل شرقپوری کا ن لیگ میں شمولیت کااعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شیخوپورہ جلیل شرقپوری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، ن لیگ کی قیادت نے جلیل شرقپوری کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شیخوپورہ جلیل شرقپوری نے سابق وفاقی وزیر رانا تنویرسے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء جلیل شرقپوری نے این اے120 کا ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کوخیرباد کہہ دیا ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ جبکہ سیاسی رہنماؤں کو اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عنایت شاہ نے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

تاہم عنایت شاہ نے اب دوبارہ پیپلز پارٹی کا جیالا بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عنایت شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔عنایت شاہ نے چئیرمین پی پی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔عنایت شاہ چنیوٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی کی اب تک کئی وکٹیں گرا چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔

مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ ن لیگ کے 60 سے زائد پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات