نگراں حکومت ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی سے گریزاں
وزارت داخلہ نے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے معاملے کی انکوائری رپورٹ بھی تیار نہ کی
جمعرات 14 جون 2018 18:07
(جاری ہے)
نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ عمران خان فاونڈیشن کے ممبر ہیں۔ اور ان کی ہدایت پر ہی سیکریٹری داخلہ ارشد مرزا نے ڈی جی ایف آئی اے کو فون کرکے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔
سیکریٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو فون کرکے ذلفی بخاری کو عمران خان کے ساتھ عمرے پر جانے کی اجازت کی ہدایت دی تھی تاہم ڈی جی ایف آئی اے نے زبانی احکامات ماننے سے انکار کردیا۔ اس پر وزارت داخلہ نے تحریری حکم نامہ جاری کرکے زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی۔زلفی بخاری کا نام نیب کی سفارش پر بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا لیکن بلیک لسٹ سے نام نکالتے ہوئے نیب کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بلیک لسٹ میں نام مدت پوری ہونے پر ہی نکل سکتا ہے۔ پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کسی بھی ملزم کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی اجازت نہیں اور صرف عدالتی حکم پر ہی کوئی نام بلیک لسٹ سے نکالا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف نے اس معاملے پرموقف دینے کے بجائے بالکل خاموشی اختیار کرلی ہے۔واضح رہے کہ زلفی بخاری پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام ہے اور پاناما لیکس میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ نیب زلفی بخاری کو 3 بار نوٹس جاری کرچکا ہے لیکن وہ آج تک پیش نہیں ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.