معروف اداکارہ صبا قمر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

صبا قمر نے شوبز سے وابستہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 جون 2018 16:56

معروف اداکارہ صبا قمر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جون 2018ء) معروف اداکارہ صبا قمر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فلموں اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ صبا قمر 2018 کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مطابق ڈراموں میں خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کے دل جیتنے والی اداکارہ صبا قمر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صبا قمر نے اداکاری کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے سے کیا تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے صبا قمر ایک نامور اداکارہ بن گئی۔

صبا قمر کا شمار اب بھاری معاوضہ لینے والی اداکاروں میں ہو تا ہے۔تاہم صبا قمر کی شادی کے حوالے سے بھی کافی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی تھیں۔لیکن صبا قمر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہتی تھیں کہ ابھی تک انہیں ایسا شخص نہیں ملا جس کے ساتھ وہ گھر بسا سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی صبا قمر کی شادی کرنے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

تا ہم نجی ٹی وی چینل کےفلموں اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ صبا قمر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ 2018 کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی۔ صبا قمر نے شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔جس کیلئے انہوں نے شوبز سے وابستہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب بھی کر لیا ہے اور اب وہ رواں سال کے آخر میں شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ان کے ہونے والے شوہر کو صبا قمر کے شوبز میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

صبا قمر ایک بھارتی فلم " ہندی میڈیم "میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اور اس فلم میں ان کی اداکاری کو بھارت اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں پسند کیا گیا۔صبا قمر نے اس فلم میں بالی وڈ کے اداکار عرفان خان کے مدَ مقابل کام کیا اور دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گا۔