گورنرسندھ عید کی نماز باغ جناح میں ادا کریں گے

جمعرات 14 جون 2018 18:04

گورنرسندھ عید کی نماز باغ جناح میں ادا کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر صبح آٹھ بجے باغ جناح، سابقہ پولو گرائونڈ میں نماز عید الفطر ا دا کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں گورنر سندھ صبح ساڑھے نو بجے سے گیارہ بجے تک مسلح افواج کے سینئر افسران ، مسلم ممالک کے سفارتکاروں، علماء، سول و ملٹری افسران اور عمائدین شہر سے گورنر ہائوس میں عید ملیں گے۔