عالمی فٹ بال کے مقابلوں کے موقع پر سعودی پرچم کی تصاویز فٹ بال پر شائع ہونے والی تصاویز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مسلمانوں کا احتجاج

جمعرات 14 جون 2018 17:58

عالمی فٹ بال کے مقابلوں کے موقع پر سعودی پرچم کی تصاویز فٹ بال پر شائع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) عالمی فٹ بال کے مقابلوںکے موقع پر سعودی پرچم کی تصاویز فٹ بال پر شائع ہونے والی تصاویز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مسلمانوں کا احتجاج۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویز میں عوام نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جھنڈے پر کلمہ طیبہ ہٹا لیں کیونکہ اس طرح اس کی توہین ہوتی ہے۔عالمی فٹ بال میں سعودی فٹ بال ٹیم کی شرکت کی وجہ سے تمام ممالک کے جھنڈوںکی تصاویر فٹ بال پر شائع کی گئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت لوگوں نے اپ لوڈ کی ہیں۔، دنیا بھر سے مسلمانوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جھنڈے سے کلمہ طیبہ ہٹا لیں۔ البتہ اس سلسلے میں سعودی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں ایا۔ شمیم محمود