شامی پناہ گزینوں کی واپسی کا معاملہ، لبنان اور اقوام متحدہ میں شدیداختلافات پیدا ہوگئے
لبنان کے نگراں وزیر خزانہ نے الزام لگایا ہے کہ ایجنسی شام کے پناہ گزینوں کے واپس لوٹنے میں حوصلہ شکنی کر رہی ہے
جمعرات 14 جون 2018 17:50
(جاری ہے)
واضح رہے کہ لبنان جیسے چھوٹے، سیاسی اور معاشی طور پر نازک ملک کی جانب سے مہمان نوازی کے جذبے کی بین الاقوامی رہنماں، اقوامی متحدہ کے حکام اور امداد دینے والے ممالک کی جانب سے تعریف کی گئی لیکن سیاسی تقسیم اور اقتصادی بحران کے باعث ان پناہ گزینوں کے خلاف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے، خاص طور پر گزشہ ماہ پارلیمانی انتخابات کے دوران ان کی واپسی کے مطالبے کو تقویت ملی تھی۔
جبران بسیل نے الزام لگایا کہ ایجنسی لبنان میں موجود پناہ گزینوں کی واپسی کے معاملے میں ناقص سیکیورٹی کی ضمانتوں اور واپسی میں فوجی خدمات لازمی ہونے کے حوالے سے سوالات اٹھا کر پناہ گزینوں کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے اور انہیں یہ بھی کہا جارہا کہ واپسی کی صورت میں امداد روک دی جائے گی جبکہ اصل میں ایجنسی پناہ گزینوں کو یہ بتا رہی ہے کہ وہ واپس نہیں جائیںیاد رہے کہ شام کے مختلف علاقوں کو روس اور ایران کی حمایت یافتہ شامی حکومت نے باغیوں اور عسکریت پسندوں سے واپس لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود پناہ گزینوں کو یہ خوف ہے کہ اگر وہ واپس لوٹتے ہیں تو انہیں ہراساں یا قید کردیا جائے گا جبکہ بہت سے پناہ گزینوں اپنا گھر بار کھو چکے ہیں اور ان کے پاس واپسی پر کچھ نہیں ہے۔علاوہ ازیں نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین دوجارک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ( یو این ایچ سی آر) کو اس معاملے پر شدید تحفظات ہیں اور یہ عمل لبنان تحفظ کے لیے جاری کام کو براہ راست متاثر کرے گا۔انہوں نے کہا یو این ایچ سی آر کو امید ہے کہ وزیر خارجہ کی جانب سے لیے گئے فیصلے پر بغیر کسی تاخیر کے نطر ثانی کی جائے گی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.