این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 14 جون 2018 17:47

این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں این اے 125 کے متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کے سامنے مریم نواز کے وکیل پیش ہوئے تھے۔