سپریم کورٹ نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے از خود نوٹس پر گزشتہ دس برسوں میں اینرول ہونے والے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا

جمعرات 14 جون 2018 17:45

سپریم کورٹ نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے از خود نوٹس پر گزشتہ دس برسوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) سپریم کورٹ نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے از خود نوٹس پر گزشتہ دس برسوں میں اینرول ہونے والے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر از خود نوٹس پر سماعت کی. چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیاں عدالت کی جانب سے مقرر کردہ وقت میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ فل بنچ نے یہ بھی ہدایت کی کہ پنجاب کے غیر الحاق شدہ لاء کالجز کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ فل بنچ نے ڈگریوں کی تصدیقی عمل میں خرچ ہونے والی رقم سے متعلق چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ از خود نوٹس پر مزید کارروائی 11 جولائی کو ہوگی۔