ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے جنوبی سندھ سمیت سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کردیا

جمعرات 14 جون 2018 17:45

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے جنوبی سندھ سمیت سندھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے جنوبی سندھ سمیت سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کی جارہی ہے ،پیپلزپارٹی سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے سرکاری افسران پیپلزپارٹی کا کام کررہے ہیں ،پری پول دھاندلی ہورہی ہے اور ہماری کہیں شنوائی نہیں ہورہی فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی ہے جس کے خلاف کراچی کے لوگوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے ،مردم شماری کے درست نہ ہونے کی وجہ سے سب سے ذیادہ نقصان سندھ اور کراچی کے شہریوں کا ہے۔

عوام کو حق نمائندگی سے محروم کیا جارہا ہے اگر آئینی اورانتظامی اصلاحات کے بغیر الیکشن ہوئے تو کوئی فائدہ نہیںفاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں بشمول جنوبی سندھ صوبے کے نئے صوبے بننے چاہئیں ، عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے ،الیکشن ہمارے مسائل کا حل نہیں ہے ،ہم چوتھی بڑی جماعت بن کر سامنے آجاتے ہیں تو مسائل پر فرق نہیں پڑرہا،ہمیں آئین کے اندر رہ کر انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانے کی بات کرنی ہوگی فاروق ستار نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ایم کیو ایم کا سندھ میں ووٹ بینک تقسیم نہیں ہونا چاہیے ہم سب ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن ممبر اور رکن ہیں علاوہ ازیں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کاغذات نامزدگی فارم کی اسکروٹنی کے لیے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے تاہم ان کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار کو بتایا کہ ان کے کاغذات کی اسکروٹنی عید کے بعد مکمل کی جائے گی، کاغذات کی تصدیق کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔#