پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نگران حکومت کا عوام دشمن اقدام برجیس طاہر

حکومت بلا تاخیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر غریب اور متوسط طبقات کے مسائل میں خاتمے کیلئے کردار ادا کرینگران حکومت کا کام عوام کے مسائل میں اضافہ اور عوام پر مہنگائی کا بم گرانا نہیں بلکہ عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دے کر اپنی آئینی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونا ہیسابق وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان کا بیان

جمعرات 14 جون 2018 17:35

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ سابق وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان چوہدری برجیس طاہرنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو نگران حکومت کا عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلا تاخیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر غریب اور متوسط طبقات کے مسائل میں خاتمے کے لئے کردار ادا کری.نگران حکومت کا کام عوام کے مسائل میں اضافہ اور عوام پر مہنگائی کا بم گرانا نہیں بلکہ عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دے کر اپنی آئینی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونا ہے۔

(جاری ہے)

برجیس طاہرنے کہا کہ نگران حکومت عوام کے لئے مصائب پیدا کرنے سے گریز کر ی.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام سے عید کی خوشیاں چھیننے کے مترادف ہی. پاکستان مسلم لیگ(ن)کسی قوت کو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں کرنے دے گی.قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائی.قوم کو احساس ہو رہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا اصل ہدف عوام ہیں جن کی معاشی خوشحالی کے لئے میاں محمد نواز شریف دن رات کوششوں میں مصروف تھی.

وفاقی حکومت کو بلا تاخیر اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس اسی سطح پر لانا چاہئیے جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت نے چھوڑا تھا.برجیس طاہر نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے زردار ی دور کی نسبت مہنگائی کے جن کو جکڑے رکھا اور عوام کو مہنگائی کے منفی اثرات سے بچانے کی بھرپور کوششیں کیں.پاکستان مسلم لیگ(ن) دور حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین درجے پر لائی گئیں اور پاکستانی قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی اور افراط زر کے عذاب سے بچائے رکھا.

پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے ساتھ ہونے والی ہر سطح کی زیادتیوں کی بیخ کنی کر کے ملک سے مہنگائی کو ہمیشہ کے لئے رخصت کرے گی-۔