فلم انڈسٹری میں ابھی سے ہی عیدالاضحی کی تیاریاں شروع ہوگئیں

فہد مصطفی اور مہوش حیات کی نئی فلم لوڈ ویڈنگ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا یہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی

جمعرات 14 جون 2018 17:32

فلم انڈسٹری میں ابھی سے ہی عیدالاضحی کی تیاریاں شروع ہوگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر کئی پاکستانی فلموں کے درمیان خود کو منوانے کا مقابلہ ہوگا، مگر فلم انڈسٹری میں ابھی سے عیدالاضحی کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی نئی فلملوڈ ویڈنگ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر نبیل قریشی کی یہ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایکٹر ان لا کی کامیاب جوڑی ایک بار اکھٹے ہورہی ہے۔

فہد مصطفی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر فلم کے آفیشل پوسٹر کو جاری کیا اور اس میں وہ اور مہوش حیات ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ بہت زیادہ رنگ برنگ بلب دونوں کے ارگرد موجود ہیں۔گزشتہ ہفتے مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نبیل قریشی، فضا علی میرزا اور فہد مصطفی کی ٹیم نامعلوم افراد،، ایکٹر ان لا اور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

اس فلم کو بنانے کے اعلان کے بعد نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی دیگر فلموں کے مقابلے مختلف ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ لوڈ ویڈنگ کی کہانی، ایکشن اور کاسٹ بھی مختلف ہوگی۔یہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا۔۔