سعودی ولی عہد نے حکمت عملی سے عرب ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا: لبنانی وزیرا عظم

سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں لبنان کا ساتھ دیالبنانی قوم کو سعودی عرب کے تعاون اور مدد پر ہمیشہ خوشی اور فخر رہے گا۔ سعد الحریری

جمعرات 14 جون 2018 17:21

سعودی ولی عہد نے حکمت عملی سے عرب ممالک کو ٹوٹنے سے بچایا: لبنانی وزیرا ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد عرب ممالک کے لیے نجات دہندہ ہیں اور ان کی پالیسیاں عرب ممالک کو تقسیم ہونیسے روکنے کے لیے پوری قوت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعد حریری نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب ممالک کو تقسیم ہونے اور ٹکڑوں میں بٹنے کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی اور ان کی تمام پالیسیاں پوری طاقت سے کامیاب ہورہی ہیں۔

سعد حریری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے اور سعودی حکومت نہ صرف مملکت بلکہ خطے کو درپیش چینلنجز سے نمٹنے میں سرگرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں لبنان کا ساتھ دیا اور لبنانی قوم کو سعودی عرب کے تعاون اور مدد پر ہمیشہ خوشی اور فخر رہے گا۔ سعودی عرب نے لبنان کے استحکام، بیداری، اقتصادی ترقی میں معاونت اور مشکلات کے وقت بیروت کا ساتھ دیا۔