عراق، کار بم دھماکے میں ملوث،20افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 14 جون 2018 17:21

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) عراق کی سپریم جوڈیشیل کونسل نے بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 20 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشیل کونسل نے بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 20 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر سٹی میں اسلحے کے ایک گودام میں گذشتہ ہفتے بم دھماکے میں اٹھا رہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔صدر سٹی عراق میں 12 مئی کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشتیںم حاصل کرنے والے سائرون اتحاد کے سربراہ مقتدی الصدر کا مضبوط گڑھ ہے۔انھوں نے شیعہ ملیشیاں پر مشتمل اتحاد کے سربراہ ہادی العامری کے ساتھ منگل کے روز حکومت کی تشکیل کے لیے نئے اتحاد کا ا علان کیا ہے۔ان دونوں اتحادوں نے پارلیمانی انتخابات میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں

متعلقہ عنوان :