بھارتی حکومت کی نا اہلی،پاسپورٹ منسوخی کے بعد نیرو مودی کا 3ممالک کا سفر

مودی نے 15 سی31 مارچ تک بھارتی پاسپورٹ پر امریکہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ کا سفر کیا، انٹر پول

جمعرات 14 جون 2018 17:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) بھارت کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کئے جانے کے بعد بھی نیرو مودی نے 3ممالک کا 4مرتبہ سفر کیا، نیرو مودی نے 15 مارچ، 28 مارچ، 30 مارچ اور 31 مارچ کو ہندوستانی پاسپورٹ پر امریکہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ کا سفر کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے 24 فروری کونیرو مودی کا پاسپورٹ منسوخ کئے جانے کے باوجود 3 ممالک کا 4 مرتبہ سفر کر چکاہے جس کی بھنک تک حکومت کو نہیں لگی۔

5 جون کو ہندوستانی ایجنسیوں کو تحریرکردہ خط میں انٹرپول نے یہ اطلاع دی۔

(جاری ہے)

اس کے مطابق نیرو مودی نے 15 مارچ، 28 مارچ، 30 مارچ اور 31 مارچ کو ہندوستانی پاسپورٹ پر امریکہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ کا سفر کیا۔اس دوران سی بی آئی نے نیرو مودی اور میہل چوکسی کے ساتھ نیرو مودی کے بھائی نشال اور اس کی کمپنی کے ایک ایگزیکٹیو سبھاش پرب کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔نیرو مودی اور میہل چوکسی کے خلاف جنوری میں سرکاری بینک پی این بی کے ساتھ 13،500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ گھپلہ سامنے آنے کے بعد نیرو مودی اور اس کا ماموں میہل چوکسی جنوری کے مہینے میں ہی ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔