بھارت نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے ہاتھوں اپنی شکست تسلیم کر لی
ْبھارتی فوج در اندازی پر قابو پاسکتی ہے کشمیری نوجوانوں پر نہیں،بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو جتنا کچلتا ہے وہ اتنے ہی زور سے پنپتی اور ابھرتی ہے، مذاکرات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے،بپن راوت ْبپن راوت کے آزای کشمیر بارے بیان نے ہلچل مچا دی،بھارتی آرمی چیف کو شدید تنقید کا سامنا
جمعرات 14 جون 2018 17:19
(جاری ہے)
بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جتنا کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دباتے جاتے ہیں یہ تحریک اتنا ہی زور پکڑتی جاتی ہے، ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف جنرل راوت کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کے لئے کچھ کرنا ضروری ہے،دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں،کوشش کر کے دیکھا جائے، مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے۔انڈین آرمی چیف کے اس بیان پر بھارت بھر میں کھلبلی پیدا ہوگئی ہے ، سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فوج کے اندر سے بحی ان کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔عالمی مبصرین بھارتی آرمی چیف کی رائے میں تبدیلی کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔ ان کے خیال میں بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ جنرل راوت نے اپریل میں کہا تھا کہ نوجوان بندوق سے نہیں جیت سکتے لیکن اب بھارتی آرمی چیف کشمیر کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کشمیریوں کو طاقت کے بل بوتے پر شکست سے دوچار نہیں کرسکتے ، مسئلے کے حل کے لیے کشمیریوں کے دل جیتنے ہوں گے ،وادی کے موجودہ حالات بھارت کے لیے انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرگئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.