پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 14 جون 2018 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد عبداللہ ولد محمد جمیل کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’حنفی کتبِ اصول میں شافعیہ کے اصولِ استنباطِ احکام کا تحقیقی مطالعہ‘‘کے موضوع پر،کلیمہ اختری دختر محمد ابراہیم کوفارسی کے مضمون میں ان کے’’شرح حال، بررسی شعر میرز امظہر جان جانان باتصحیح دیوان و خریطئہ جواھری ‘‘کے موضوع پر،انعم یوسف دختر محمد یوسف کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’کچھ منتخب زرعی اجناس میں فائیٹو سیٹرول کے اضافہ سے چکنائی پر قابو ‘‘کے موضوع پر،ثمرین حیات دختر احمد حیات کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’ادرک اور ہلدی کے کشیدکی بیالوجیکل ایکٹیوٹی : اینٹی بائیو ٹک مزاحم بائیو فلم بنانے والے بیکٹیریا پر اثرات ‘‘کے موضوع پراورمنظور حسین ولد محمد شریف کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’فورنزک مقدمات میں ڈی۔

(جاری ہے)

این۔اے وائی ایس۔ٹی۔ آر کے تجزیہ کا استعمال ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔