ٹھیکے دینے کا الزام، نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا

مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو نیب کراچی کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے

جمعرات 14 جون 2018 17:18

ٹھیکے دینے کا الزام، نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، جے جے وی ایل کو ایس ایس جی نے غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ 5 قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے گئے، ٹھیکوں کی منظوری میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

نوٹس میں بتایا گیاکہ مفتاح اسماعیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی اور ٹھیکے دینے کی منظوری اسی اجلاس میں دی گئی۔نیب کے نوٹس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب کراچی کے دفتر میں 20 جون کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔