مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا وطن واپس آئیں گے ،ْسید خورشید شاہ

جمعرات 14 جون 2018 17:18

مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا وطن واپس آئیں گے ،ْسید خورشید ..
پنوں عاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے اور نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف عید کرنے لندن گئے ہیں، وہ لندن سے واپس نہ آئے تو ان کی سیاست متاثر ہوگی جنہوں نے نوازشریف کو باہر بھیجا ہے، ذمے دار بھی وہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ عام انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔