اہلسنت والجماعت آذادکشمیر کے زیراہتمام نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد مکہ شاہناڑہ میں ہوگا

جمعرات 14 جون 2018 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) سواداعظم اہلسنت والجماعت آذادکشمیر کے زیراہمتام نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد مکہ شاہناڑہ میں ہوگا۔ نماز عید ٹھیک 8بجے ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سواداعظم اہلسنت والجماعت آذاد کشمیر کے مرکزی ترجمان کے مطابق جامع مسجد مکہ میں خطبہ عید بزرگ عالم دین اور سواد اعظم اہلسنت کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالمالک توحیدی خطبہ عید ارشاد فرمائیں گے اور نماز کی امامت بھی کرینگے۔ سواداعظم اہلسنت کے زیر اہتمام امسال بھی ریاست بھر میں 300مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہونگے۔

متعلقہ عنوان :