Live Updates

دوران رمضان کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں ’’مطالعہٴ قرآن دورانِ ماہِ رمضان ‘‘ کے عنوان سے تنظیم اسلامی کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد ؒکے ویڈیو ریکارڈ شدہ ترجمہ و مختصر تفسیر پروگرام کا روزانہ ایک ایک گھنٹہ کی دو نشستوں کی صورت میں اہتمام

جمعرات 14 جون 2018 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) رمضان المبارک کے دوران کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں ’’مطالعہٴ قرآن دورانِ ماہِ رمضان ‘‘ کے عنوان سے تنظیم اسلامی کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کے ویڈیو ریکارڈ شدہ ترجمہ و مختصر تفسیر پروگرام کا روزانہ ایک ایک گھنٹہ کی دو نشستوں کی صورت میں اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام کا آغاز بدھ 16مئی2018ء بعد نماز مغرب سے ہوا ۔

جبکہ 27 رمضان المبارک 28وین تراویح میں یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا ، اس دوران اجتماعی افطاری اور نماز تراویح کا باجماعت ااہتمام کیا گیا تھا ۔ روزانہ کی بناء پر جن آیات کریمہ کا ترجمہ اور تفسیر بیان کی جاتی رہی نماز تراویح میں انھی کی تلاوت کی سعادت حافظ عبدالقیوم صاحب (سینئر آڈیٹر محکمہ حسابات میرپور ) فرماتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کشمیر اسلامک سنٹر نے اس امر پر اپنی مسرت کا اہار کیا کہ اسلامیان میرپور رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں قرآن فہمی کے اس موقع سے بھرپور استفادہ کرتے رہے ۔

انہوں نے اختتامی تقریب ختم قرآن کے موقع پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 25جون سے کشمیر اسلامک سنٹر کے عمومی پروگرام تجوید کلاس اور عربی گرامر کورس و ترجمہ قرآن کا سلسلہ پھر سے بحال ہو جائے گا انہوں نے زیادہ سے زیادہ اہل علم حضرات کو دعوت دی کہ ان پروگراموں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔کشمیر اسلامک سنٹر ڈسٹرکٹ کورٹس میرپور کے بالکل سامنے افتخار پلازہ کی دوسری منزل پر واقع ہے۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 0345-5806450 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات