متحدہ مجلس عمل الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی ،
ملک کو غلامی کی زنجیروں سے نکالے گی‘میاں مقصود احمد عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے،ماضی کی حکومتوں نے ملک کو تباہ حال کر دیاہے،صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب
جمعرات 14 جون 2018 16:06
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزصوبائی دفترمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو تباہ حال کردیا ہے۔
عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔مہنگائی،بے روزگاری کے ستائے اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاعوام ماضی کے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔امریکی غلامی کادم بھرنے والے لبرلزحکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کاوقت آگیا ہے۔عام انتخابات ان ظالم وجابرحکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی85فیصد نوجوان ملک کے اندراسلامی شریعت کانفاذ چاہتے ہیں۔یہ ملک اللہ اور اس کے رسولؐ کے نام لیوائوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا لہٰذا اس میں کوئی سیکولرنظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔قائداعظم محمد علی جناح نے بارہااپنی تقریروں میںیہ کہاتھاکہ پاکستان کاآئین قرآن وسنت کے مطابق ہوگا۔پاکستان اسلام کاقلعہ ہے اور عالم اسلام کی توجہ کی مرکز ہے۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریے کی حفاظت کریں۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ متحدہ مجلس عمل نے ملک بھر سے اپنے امیدوار فائنل کرلیے ہیں اور اختلافی نشستوں کے لیے اتفاق رائے کافارمولاطے پاگیا ہے۔ایم ایم ای22کروڑعوام کو باوقاربنائے گی اور پاکستان کو غلامی کی زنجیروں سے نکالے گی۔اسلامی فلاحی ریاست کے لیے ضروری ہے کہ قومی یکجہتی کوفروغ دیاجائے۔اسٹیٹس کوکی جماعتوں نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے جس کی وجہ سے ملک کے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.