سپریم کورٹ کا 10برس میں انرول ہونیوالے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

یونیورسٹیاں مقرر ہ وقت میں ڈگریوں کی تصدیق مکمل کریں‘چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار

جمعرات 14 جون 2018 16:06

سپریم کورٹ کا 10برس میں انرول ہونیوالے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 10برس میں انرول ہونے والے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا اور کہا کہ یونیورسٹیاں مقرر ہ وقت میں ڈگریوں کی تصدیق مکمل کریں۔گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وکلاء کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس نے 10برس میں انرول ہونے والے وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تصدیق میں خرچ رقم سے متعلق چاروں ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں مقرر ہ وقت میں ڈگریوں کی تصدیق مکمل کریں۔جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کے غیر الحاق شدہ لاکالجز کی تفصیلات 11 جولائی کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے تھے اور حکم دیا تھا کہ چیف ایک ماہ میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے۔