چین میں 90سالہ ریٹائرڈ معلم 18سال سے بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے

جمعرات 14 جون 2018 16:06

چین میں 90سالہ ریٹائرڈ معلم 18سال سے بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) مشرقی چین کے صوبہ آنہوئی کے شہر مان شان میں ایک 90سالہ معلم ژی لیان پنگ اپنے گھر میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے ،ریٹائرڈ معلم نے خود کو انگریزی سیکھنے میں طلباء کی مدد دینے کیلئے رضاکارانہ طور پر مختص کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ 18سال سے مفت تعلیم دے رہا ہے ،مقامی حکومت نے 1سٹوریج کے علاقے کو دو کمروں میںتبدیل کرنے میں اس کی مدد کی ہے جہاں طالب علم ہوم ورک مکمل کرتے ہیں کتابیں پڑھتے اور شترنج کھیلتے ہیں ، ژی نے کہا کہ کہی دیہی بچے دوسرے شہروں میں کام کیلئے اپنے والدین کے ترک سکونت کے بعد اپنے دادا پڑدادوں کے ساتھ رہتے ہیں ،طلباء کی فراغ دلانہ حمایت کے باوجود ژی اپنی سادگی کی وجہ سے مشہور ہے اور 30سال قبل بنائی گئی ایک کچی جھوپڑی میں رہائش پذیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :