سی پیک سے پاک چین اقتصادی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے ،نائب وزیر اعظم چین

جمعرات 14 جون 2018 16:06

سی پیک سے پاک چین اقتصادی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے ،نائب وزیر اعظم ..
کن منگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) چین کے نائب وزیر اعظم ہو چن ہوا نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ا)ور دوسرے ممالک کے ساتھ کسی قسم کے انتظامات سے علاقائی سطح پر سماجی اقتصادی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے ،ان راہدارویوں میں جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان مضبوط رشتے قائم کئے ہیں ، جنوبی ایشیاء چین کا قریبی ہمسایہ اور بیلٹ و روڈ منصوبے کا ایک اہم ساتھی ہے انہوں نے کہا کہ چین نے جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی بہتری کیلئے دوطرفہ کمیشن قائم کیا ہے ،پانچویں چین ۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیاء تجارتی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ چین کی تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے یہ 3بلین عوام کی بڑی مارکیٹ ہے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے تجارتی تحفظاتی ازم سے چیلنج درپیش آ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے چین اور جنوبی ایشیاء کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور وہ تعمیری ڈھانچوں کے منصوبوں میں اضافہ کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :