پانچویں چین -جنوبی ایشیا ایکسپو کا انعقاد

جمعرات 14 جون 2018 16:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پانچویں چین -جنوبی ایشیا ایکسپو کا آغاز چین کے شہر کھون مِنگ میں ہوگیا ہے۔ سات روزہ اس ایکسپو میں نمائشی سٹالز کی تعداد آٹھ ہزار پانچ سو ہے جبکہ دنیا کے ستاسی ممالک ، ریجنز اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تین ہزا آٹھ سو پچیس چینی اور غیر ملکی صنعتی و کاروباری ادارے مذکورہ ایکسپو میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ایکسپو میں شریک جنوبی ایشیائی اداروں کی تعداد پانچ سو چھبیس تک جا پہنچی ہے۔ افغانستان موجودہ ایکسپو میں خصوصی دعوت پر شریک ہوا ہے۔ اور اس کے اڑتالیس صنعتی وکاروباری ادارے اس ایکسپو میں شریک ہیں۔ نمائش میں افغانستان کے ایک سو چار سٹالز پر قالین ، زیورات ، دستکاری اشیا ، سنگ مرمر سے تیارکردہ اشیاء اور میوہ جات سمیت دیگر مصنوعات موجود ہیں۔ ایکسپو کے دوران چین -جنوبی ایشیا تعاون فورم ، چین -جنوبی ایشیا تجارتی فورم سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :