چین کی معیشت کا رجحان مستحکم اور بہتر رہا، ادارہ شماریات

جمعرات 14 جون 2018 16:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) چین کے شماریات کے قومی ادارے کے ترجمان ماو شنگ یونگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ چین کی معیشت کا رجحان مستحکم اور بہتر رہا ہے، پیداوار ی عمل متوازن رہا ،اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، روزگار و طلب ورسد کی صورتحال اور کاروباری اداروں کی کارکردگی بہتر رہی۔

(جاری ہے)

اسی روز جاری اعدادو شمار کے مطابق مئی میں چین میں بڑے صنعتی اداروں کے حاصل شدہ منافع میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :