جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،قرآن کے نظام کے نفاذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیںہوسکتے،کشمیریوںکی حقیقی عید اس وقت ہوگی جب کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان ملت اسلامیہ کا طاقت ور ملک بن کے ابھرے گا،شہداء کاخون رائیکاں نہیں جائے گا

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا ضلع پونچھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 14 جون 2018 16:04

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،قرآن کے نظام کے نفاذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیںہوسکتے،کشمیریوںکی حقیقی عید اس وقت ہوگی جب کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان ملت اسلامیہ کا طاقت ور ملک بن کے ابھرے گا،شہداء کاخون رائیکاں نہیں جائے گاکشمیرکی آزادی نوشتہ دیوارہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے ضلع پونچھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع پونچھ سجادا نور،امیر کارپوریشن قیوم افسرسمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کومضبوط کریں،ترجمے کے ساتھ قرآن کامطالعہ کریں،دین کی دعوت ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک پہنچائیں،جماعت اسلامی ویثرن 2030لے کر میدان میں نکلی ہے ،خطے میںمستقبل اسلامی تحریک کا ہے،انھوںنے کہاکہ ہمارے اسلاف نے یہ خطہ دین کے لیے حاصل کیاتھا کہ یہاں لوگ دین کے مطابق زندگیاں گزاریںگے،مگر70سال گزرنے کے باوجود وہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے جماعت اسلامی انہی مقاصد کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،انھوںنے کہاکہ دعوت کے کلچر کو عام کریں،قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہوں،سیرت صحابہ کا مطالعہ کریں سیرت صحاء کامطالعہ کریں،ہماری کامیابی اسلامی اصولوں پر عمل کرنے میں مضمرہے،قرآن پر عمل پیرا ہوکر عرب کے بدو دنیا کے حکمران بن گئے اور دنیا کو ایک نئی تہذیب دی،اسلامی تہذیب جس کا آج تک کوئی تہذیب مقابلہ نہیں کرسکی،مگر اہل مغرب نے اپنے سارے وسائل اسلامی تہذیب کو ختم کرنے کے لی جھونک رکھے ہیں مگر اسلامی تحریکیں اسلامی تہذیب عام کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔