بھارتی آرمی چیف کے کشمیر سے متعلق بیان پربھارتی سیاستدانوں اورفوج کا شدید رد عمل

جمعرات 14 جون 2018 16:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) بھا رت میں بھا رتی آ رمی چیف کے مقبو ضہ کشمیر سے متعلق بیان پرسیا ستدا نو ں اور فو ج کی جا نب سے شد ید رد عمل سا منے آیا ہے بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جتنا کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دباتے جاتے ہیں یہ تحریک اتنا ہی زور پکڑتی جاتی ہے، ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف جنرل راوت کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کے لئے کچھ کرنا ضروری ہے،دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں، مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے۔انڈین آرمی چیف کے اس بیان پر بھارت بھر میں کھلبلی پیدا ہوگئی ہے ، سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فوج کے اندر سے بھی ان کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔عالمی مبصرین بھارتی آرمی چیف کی رائے میں تبدیلی کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔ ان کے خیال میں بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔